• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ منصوبہ روکا نہیں گیا، جلد کام شروع ہوگا، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب کو راولپنڈی رنگ روڈ  پرتفصیلی بر یفنگ جلد دی جائے گی اور عوامی مفاد کے اس پرا جیکٹ کو  مزید کسی تا خیر کے بغیر  شروع کیا جائے گا۔ایسی تمام  افواہیں بے بنیاد ہیں جن میں یہ تا ثردیا جارہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصو بے کو روک دیا گیا ہے۔ کو شش ہے کہ اس منصوبےمیں تھرڈ پارٹی ویلڈیشن کا کام جلد مکمل کر کے آن گراؤنڈ کام شروع کیا جائے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں سالانہ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ دریں اثناء ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنرنے ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی  کہ جس پٹواری کی جمع بندی مکمل نہیں اس کومعطل کردیا جائے۔ڈپٹی کمشنرز کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے کہ زیر التواء مقدمات نمٹائیں۔کمشنر نے ہدایت کی کہ کسی بھی پٹواری کو تب تک اگلی پوسٹنگ نہیں دی جائے گی جب تک وہ اپنے ریونیو کے ٹارگٹس بشمول ڈیجیٹل گرداوری بلاک کھیوٹ دیگر مکمل نہیں کریں گے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں ٹارگٹ کے مطابق دیہی مراکز مال مکمل نہیں ہوئے انہیں آئندہ پندرہ دنوں میں مکمل و فعال کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید