• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینی ٹیشن، اسٹریٹ لائٹس بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے، سی ای او

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں گزشتہ روز کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا جس میں سی ای او عمران گلزار نے شہریوں کے مسائل سنے اوران کے حل کے لئے متعلقہ شعبوں کو ہدایات جا ری کیں۔اس موقع پر اُن کے ہمراہ وائس پریذ یڈ نٹ ملک منیر، ڈپٹی سی ای او محمد تنویر، اسسٹنٹ سیکرٹری محمد ریاست کے علاوہ منتخب ممبران اور تما م شعبوں کے سربراہان تھے۔ عمران گلزار نے متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کیں کہ سینی ٹیشن،ٹیکس،واٹر سپلائی بشمول سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام جلدمکمل کیاجائے ۔عمران گلزار نے کہاکہ انتظامیہ کی کوشش ہے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ کنٹونمنٹ بورڈ اپنی جیب سے ہسپتال کو 30سے40کروڑ روپے کی سبسڈی دے رہا ہے ۔سٹر یٹ لائٹس کے حوالے سے انہوں نےبتایاکہ تما م وارڈ ز میں کام شر وع کر دیا گیا ہے۔ عمران گلزار نے کہاکہ 15سے 25فروری تک خان پو رڈیم کی نہرکی سالانہ بھل صفائی کی وجہ سے پانی سپلائی میں تعطل رہے گا، شہری پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔
اسلام آباد سے مزید