• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی حضرو میں کارروائی 5 کروڑ کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے اٹک کی تحصیل حضرو میں چھاپہ مار کر پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے5 افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کر لئے ہیں، خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں واقع گریٹ یونین کمپنی کی برانچ نمبر 7 اور برانچ نمبر 10 غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی اور بغیر سسٹم کے بلیک میں غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث ہے،جس پر چھاپہ مارکر ملکی اور غیر ملکی کرنسی ،حوالہ ہنڈی اور بلیک میں خرید و فروخت کی جانے والی غیر ملکی کرنسی کا ریکارڈ بھی بر آمد کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید