• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر تکمیل اسکیمیں مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائیں، آر پی او

ملتان(سٹاف رپورٹر) آر پی او کیپٹن ( ر) محمد سہیل چوہدری نے پولیس کے زیرِ تکمیل منصوبے بارے بلڈنگ افسران سے میٹنگ کی ،جس میں ایس ڈی او یوسف طارق اور محمد فاروق سب انجینئر ملتان سے جبکہ علی محمد ایس ڈی او بوریوالا اور محمد ندیم عباس ایس ڈی او وہاڑی بھی موجود تھے۔ بلڈنگ افسران نے آ ر پی او کو زیر تکمیل منصوبہ جات بارے تفصیل سے بریف کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ اس وقت ڈسٹرکٹ ملتان کی 3 سکیمیں ڈسٹرکٹ وہاڑی کی 7 سکیمیں ڈسٹرکٹ خانیوال اور لودھراں کی ایک ایک سکیم تکمیل کے مراحل میں ہے۔ جن پر تیزی سے کام جاری ہے،اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ زیر تکمیل سکیمیں مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائیں ، میٹریل کے استعمال پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بلڈنگ میٹریل کی دیکھ بھال کے لئے پولیس آ فیشلز کو بھی ہدایت دی کہ وہ وقتاً فوقتاً بلڈنگ کے معیار اور میٹریل کو چیک کرتے رہیں ۔انہوں نے بلڈنگ افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت میں زیر تعمیر منصوبہ جات پایا تکمیل تک پہنچائیں اور موجود فنڈز کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لا کر منصوبہ جات کو تکمیل تک پہنچائیں ۔
ملتان سے مزید