• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ ستارہ کالونی اور چونگی امرسدھو کے رہائشیوں نے سوئی گیس لاہور ریجن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہوئی۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 سال سے گیس دستیاب نہیں لیکن بل ہر ماہ آ رہے ہیں۔ مظاہرین نے دھرنا بھی دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے مسئلہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا۔