• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ممالک اور او آئی سی زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے اقدامات کریں، ن لیگ

لاہور ( جنرل رپورٹر )ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی پر مسلم لیگ ن لاہور کے صدرملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطر ناک زلزلہ کے نتیجہ میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی لوگوں کی مددکے لیے تمام ممالک اور او آئی سی کو انسانی بنیادوں پر ہنگامی طور پر ترکی اور شامی زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے اقدامات اٹھانے چاہیں۔