• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

HBL پی ایس ایل، کھلاڑی اور آفیشلز کیلئے صدارتی پروٹوکول و سیکیورٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے دوران مختلف شہروں کے درمیان 26 چارٹرڈ فلائٹس چلیں گی۔ ٹیمیں کمرشل فلائٹس پر سفر نہیں کریں گی۔ اس بار بھی چھ ٹیموں اور میچ آفیشلز کو صدارتی پروٹوکول اور اسٹیٹ سیکیورٹی دی جائے گی ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ممکن نہیں ہے کہ پیر کو تمام چھ ٹیمیں افتتاحی تقریب میں شرکت کرسکیں ۔ ملتان کی ٹیم اپنے پانچ میچ ملتان میں کھیلے گی اس کو ملتان میں ہی قیام کرنا ہے۔ کراچی اور پنڈی میں ایک وقت پر چار ، چار ٹیمیں ہوں گی۔ ملتان میں ہوٹلوں کی کمی ہے ۔ دوٹیموں کے علاوہ براڈ کاسٹرز، کمنٹیٹرز اور میچ آفیشلز بھی ملتان میں ہوں گے اس لئے یہاں ایک وقت میں دو ٹیموں کو رکھا جائے گا۔ میچز میں ایک دن کے گیپ کے سبب ملتان کے علاوہ دوسری ٹیم ایک دن پہلے پہنچ جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید