• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ناگپور پچ تنازع کا نوٹس لے، سابق آسٹریلین کرکٹرز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناگ پور میں ٹیسٹ میچ کےآغاز سے قبل پچ متنازع ہوگئی ہے۔ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر سائمن اوڈنل کا کہنا ہے کہ اگر آئی سی سی کو ایسا لگتا ہے کہ یہ غلط ہوا ہے تو پھر اس معاملے پروہ آگے آئے اور کچھ کرے۔سابق فاسٹ بولر جیسن گلیسپی نے ایک قدم اور آگے جاتے ہوئے کہا کہ بھارت آسٹریلیا کو اسپن کیساتھ دبانا چاہتا ہے، تاکہ وہ سیریز جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ جائے۔