• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شواہد پیش نہ کرنے پر اداکارہ سنبل اقبال کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گواہی اور شواہد پیش نا کرنے سے متعلق کیس میں اداکارہ سنبل اقبال کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے 15 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،اداکارہ سنبل اقبال نے ندیم کیانی و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی ، ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ سنبل اقبال نے2020میں شکایت درج کرائی گواہی کیلئے پیش نہیں ہورہیں، ندیم کیانی و دیگر کے خلاف پاکستان الیکٹرونک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ملک بھر سے سے مزید