• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عوام بدترین گیس بحران سے دوچار ہیں، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی رانا انصار،ڈپٹی پارلیمانی لیڈر علی خورشیدی،صداقت حسین،ہاشم رضا جیلانی،سنجے پروانی اور رابعہ خاتون پر مشتمل وفد نے ایم ڈی سوئی سدرن عمران منیار سے ملاقا ت کرکے کراچی سمیت شہری سندھ حیدرآباد و میرپورخاص میں جاری گیس بحران پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جاری گیس بحران دن بہ دن بڑھتا جارہاہے،سوئی سدرن ہنگامی بنیادوں پر کراچی میں زیادہ سے زیادہ سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائے، پاکستا ن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کراچی کے عوام بدترین گیس بحران سے دوچار ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید