• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی پولیس نے داعش کے اہم کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی پولیس نےکورنگی صنعتیایریا میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران داعش کےاہم کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا،ترجمان سی ٹی ڈی کےمطا بق ملزم کے دوران تفتیش اہم انکشافات کیےہیں ،ملزم سال 2011 سے داعش عبدالمنان گروپ سے وابستہ ہے ،ملزم افغانی اور کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہے، ملزم رمضان کے مہینے میں چندہ اکٹھا کر کے افغانستان داعش کو بھیجتا تھا،ملزم حوالہ ہنڈی کا کام بھی کرتا ہے، اب تک لاکھوں روپے حوالہ ہنڈی کے ذریعے افغانستان بھیج چکا ہے، ملزم کے موبائل فون سے اہم معلومات ملی ہیں جس کا فرانزک کرایا جائے گا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید