واشنگٹن( اے ایف پی) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ چین کسی غلطی سے باز رہے ، چین نے امریکی خود مختاری خطرے میں ڈالی تو بھرپور جواب دیں گے۔سیاسی مخالفین سے لڑنے کےبجائےملکرکام کرناچاہتاہوں، جوبائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں کہا کہ میرے اقتدار میں آنے سے پہلے شور تھا کہ امریکا کمزور اور چین طاقتور ہوگیا ہے، اب امریکا دنیا میں نیچے نہیں جارہا۔ چینی صدر پر واضح کردیا کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں، تنازع نہیں، صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں کیلئے سرمایہ کاری مستقبل کی ضمانت ہے، چین صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں میں غالب آنا چاہتا ہے، عالمی سطح پر مضبوط معیشت پر برقرار رہنے کے لیے ہمیں بہترین انفراسٹرکچر کی بھی ضرورت ہے۔