ملتان( سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ شہر اولیامیں پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے کو تیار ہے،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جب کہ سیکورٹی کو بھی ریڈ الرٹ رکھا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلعی حکام سے پی سی ایل کے حوالے سے بریفنگ بھی لی،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے سی پی او منصور الحق رانا اور پی سی بی حکام کے ہمراہ روٹس بھی چیک کیے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کہا کہ شائقین کرکٹ کی تفریح کیلئے پر امن ماحول میں سیریز کرائیں گے، غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے سپیشل سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ روٹس کی بندش کے دوران شہریوں اور تاجروں کی سہولت کیلئے متبادل روٹ پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔