• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم اورپیپلزپارٹی کھچڑی ناکام ترین ہوگی، امیر العظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا ءسے خطاب سےکہا ہے کہ پی ٹی آئی ناکام تو پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی کھچڑی ناکام ترین ثابت ہوئی،آزمائے ہوئے اور بار بار اقتدار کے مزے لینے والے حکمران ایکسپوز ہو گئے۔ جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں میں فرق یہ ہے کہ جماعت دین کی روشنی میں سیاست کرتی ہے اور اس کا مقصد ملک کو اسلامی نظام دینا ہے، ہمأ فرد کی اصلاح پر توجہ دیتے ہیں۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، لیاقت بلوچ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے بلوائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کے التواءکو اتحادی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کو کئی دِن گزر گئے لیکن حکومت قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے کوئی متفقہ اختیار نہیں کرسکی، حکمران اقتدار اور وزارتیں انجوائے کررہے ہیں۔
لاہور سے مزید