• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول جج مری کا شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

مری(نمائندہ جنگ)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمدکو گزشتہ روز مری کی مقامی عدالت میں پیش کردیاگیا،مری پولیس نے انکے 3 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جوعدالت نے مسترد کر دی۔ مری پولیس کا موقف تھا کہ شیخ رشید سے مقدمے سے متعلق تفتیش کرنی ہے اور کچھ ریکوریز کرنی ہیں۔ دلائل سننے کے بعد سول جج مری نے شیخ رشید کو چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کاحکم جاری کردیا،عدالت کے باہرراشد شفیق،صداقت عباسی اور کارکن بھی موجود تھے۔شیخ رشید احمد کی مری جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کررکھے تھے۔عدالت کے باہر سابق ایم این ایز صداقت علی عباسی،لطاسب ستی، شیخ راشد شفیق نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کوشش کی شیخ رشید کاجسمانی ریمانڈ ملے لیکن عدالت نے قانون کے مطابق اس کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشیدعمران خان کے ساتھ کھڑا ہے جس کی سزاانکو دی جارہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید