• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: گھر سے چوکیدار کی ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ارباب ٹاؤن میں گھر سے چوکیدار کی ایک ہفتہ پرانی لاش برآمدہوئی ہے۔نامعلوم افراد نے خنجر کے وار کرکے قتل کیا پولیس کے مطابق جناح ٹاؤن پولیس کو گزشتہ شب اطلاع ملی تھی کہ سمنگلی روڈ کے علاقے ارباب ٹاؤن میں گھر میں لاش پڑی ہوئی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ گھر کا تالہ توڑ کر لاش ہسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت جلیل ازبک کے نام سے ہوئی جوگھر کا چوکیدار تھا پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے اسے خنجر کے وار کر کے قتل کیاہے ڈاکٹر کے مطابق لاش ایک ہفتہ پرانی ہے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
کوئٹہ سے مزید