• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاذ سعیداسلامی جمعیت طلباء لاہور کے ناظم منتخب

لاہور(خصوصی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کا اجتماع ہوا۔ ایم بی بی ایس کے طالب علم معاذ سعید ناظم لاہور منتخب ہوگئے ، گورنمنٹ گلبرگ کالج میں انتخا بی عمل ہوا ،انتخاب میں اراکین جمعیت نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا ۔ معاذ سعید کو دوسری بار ناظم لاہور منتخب کیا ، ڈاکٹر معاز سعید 2010 میں اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن بنے ۔