• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف مارچ شروع، گاڑی کیا موٹر سائیکل چلانا مشکل ہوگیا، سراج الحق

لاہور(پ ر)جما عت اسلامی کا مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور آئی ایم ایف کے فیصلوں کے خلاف تین روزہ عوامی مارچ لاہور سے شروع ہو گیا ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ گاڑی کیا موٹر سائیکل چلانا مشکل ہو گیا ، ملک میں آٹا مہنگاموت سستی ہو گئی، جزوی نہیں پورے ملک میں شفاف انتخابات ہونے چاہیے،ملک کے فیصلے آئی ایم ایف نے کرنے ہیں تو پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی والے حکومت چھوڑیں، عالمی مالیاتی ادارے کے ہی کسی بابو یا کلرک کو وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بٹھا دیں ۔ حکمرانوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ آئی ایم ایف نے 170ارب کے مزید ٹیکس لگانے کا حکم دیا، یہ پاکستان کو قبرستان بنانے پر تلے ہیں۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ کا سمندر جس میں غریب عوام ڈوب رہے ہیں۔ آج ملک میں آٹا مہنگاموت سستی ہو گئی، گاڑی تو کیا موٹرسائیکل چلانا بھی مشکل ہو گیا ۔ جزوی نہیں پورے ملک میں شفاف انتخابات ہونے چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تین روزہ عوامی مارچ کے پہلے روز لاہور، شاہدرہ، مریدکے اور کامونکی میں عوامی استقبالیہ کیمپس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ ٹرائیکا کی معاشی پالیسیاں قرضوں کے گرد گھومتی ہیں، حکمرانوں کی نالائقی کی وجہ سے عوام کے لیے سانس لینا مشکل ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید