• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پولیس اہلکاروں کی بیٹیوں کی شادیوں پر افسران کی شرکت یقینی بنانے کا حکم

الپوری( نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ محمد عمران نے اہلکار وں کی بیٹیوں کی شادیوں کے موقع پر پولیس افسران کی شرکت یقینی بنانے کا حکمنامہ جاری کیا،ڈی پی او آفس شانگلہ سے جاری ایک سرکلر میں ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ محمد عمران نے پولیس افسران کی بیٹیوں کی شادی اور رخصتی کی تقریبات میں خود شرکت کرنے سمیت سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے،ڈی پی او خود پولیس ملازمین کی بیٹیوں کی شادی میں شرکت کرے گا۔ڈی پی او شانگلہ محمد عمران نے واضح کیا ہے کہ اپنی فورس اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے والے ہر رینک کے پولیس افسران کی بیٹی کو رخصت کرنے کے لیے پولیس افسران شرکت کرکے دلہن کو تحائف پیش کریں گے اور عزت و تکریم کیساتھ انکی رخصتی کو منفرد اور شاندار بنائیں۔
اہم خبریں سے مزید