• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ انتظامیہ نے بلڈنگ کوڈ کی خلاف وزری پر 5 عمارتیں سیل کردیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے بلڈنگ کوڈ کے بر عکس تعمیر ہونیوالی 5عمارتیں سیل کردیں اےسی کوئٹہ سٹی عطا المنعم کی نگرانی میں عملے نے نجم الدین روڈ ملتانی محلہ اور بلوچ کالونی اسٹیورٹ روڈ میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ عمارتیں سیل کردیں انہوں نے کہا کہ اگر چہ بلند و بالا عمارتوں کے خلاف کارروائیاں میٹرو پولیٹن کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ میٹر وپولیٹن عملےکےساتھ معاونت کر رہی ہے کوئٹہ زلزلہ زون میں واقع ہے لوگوں کو بھی احساس ذمہ داری کرتے ہوئے بلڈنگ کوڈ کے برعکس تعمیرات نہیں کرنا چاہئیں۔
کوئٹہ سے مزید