کراچی (این این آئی)سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور گلوکار ڈیوائن براوو المعروف ڈی جے براوو ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل گیت گائیں گے۔ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں ڈی جے براوو نے اعلان کیا کہ وہ پی ایس ایل 8 میں ایک مرتبہ پھر فرنچائز کا گانا گائیں گے۔براوو نے فی الحال گانا ریلیز ہونے کی تاریخ تو نہیں بتائی تاہم انہوں نے بتایا کہ گانا جلد مداحوں کے لیے پیش کردیا جائیگا۔اس سے قبل 2019 میں بھی براوو نے کوئٹہ کیلئے ʼʼوی دی گلیڈی ایٹرزʼʼگایا تھا جسے کافی پذیرائی ملی تھی۔