کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوئن مورگن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا ہے۔2019 ورلڈکپ کے فاتح کپتان نے 36 سال کی عمر میں کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، جولائی 2022 میں مورگن نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا لیکن اب انہوں نے ٹی20 کرکٹ سے بھی ناطہ توڑ لیا ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 115 ٹی20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔