• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ایئر لائن کا لندن سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے پروازیں معطل کرنیکا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے لندن سے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،جس کے بعدایئر لائن کی لندن سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے پروازیں بند ہو جائیں گی ۔ ورجن اٹلانٹک کا کہنا ہے کہ ایئر لائن لندن سے لاہور کیلئے پروازیں یکم مئی تک جاری رکھے گی جبکہ لندن سے اسلام آباد کیلئے پروازیں 9 جولائی 2023 تک آپریشنل رہیں گی برطانوی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم 2023 میں اپنے فلائنگ پروگرام کو بڑھا رہے ہیں، ہم نے اپنے پورے نیٹ ورک کا جائزہ لیا اور اس میں کچھ تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق لندن سے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کی جارہی ہیں۔ یہ فیصلہ لینا آسان نہیں تھا، ہم کسی بھی طرح کی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید