اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف (آج)منگل کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیراعظم امن مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف (آج)منگل کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جس کے دوران وہ امن مشقوں میں شرکت کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کی الگ الگ ملاقاتیں بھی ہونگی۔