• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی

پشاور ( جنگ نیوز )ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جمرودگرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی14،18،21 ،25 اور 28فروری صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی حیات آباد 1،2، 3،4،5،نیو حیات آباد، ہیلتھ کیئر ہسپتال ، ہیلتھ ایکسیلنس، نارتھ ویسٹ ہسپتال، اکیڈمی ٹاؤن، آر ایم آئی ، کچا گڑھی، کارخانوں، گل آباد، پی آئی سی، حیات آباد سرجیکل ، پشاور جنرل، شاکس1، ہیلتھ نیٹ ہسپتال، ناردرن باٹلنگ، مہمند سٹیل فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - 132 کے وی نوشہرہ سٹی گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی14 ،19،22،26 اور 28فروری صبح 9 بجے سے دوپہر3بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی کمپنی باغ ، پیر بالا اور بڈھ بیر فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - 132 کے وی مانسہرہ گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی14،16،20،21،23،27 اور 28 فروری صبح 9 بجے سے دوپہر3بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی لاسین نواب، سٹی 3، میرپور، خاکی، شنکیاری فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - 132 کے وی ڈی آئی خان - چشمہ پاور ہاؤس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی14 فروری صبح 9 بجے سے دوپہر3بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی ڈی آئی خان ، گومل یونیورسٹی، پروا اور 66 کے وی بند کرائی گرڈسے منسلکہ گیارہ کے وی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - 132 کے وی مردان گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی14 ،18،21،25 اور 28فروری صبح 9 بجے سے دوپہر3بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی شیخ آباد، رورل 2، زنڈو، گڑھی دولت زئی، کرنل جواد شہید، تاوس بابینی، محبت آباد، شیخ ملتون، ایکسپریس اور انڈسٹریل، ایس آئی ڈی بی، جان آباد، پاکستان چوک، کینال روڈ، نیو چارسدہ روڈ، نیو منگا، سلیم خان، گجر گڑھی، ٹاؤن مسلم آباد، نیوسلیم خان ، مردان میڈیکل کمپلیکس، بادشاہ خان میڈیکل کالج، بینظیر چیلڈرن ہسپتال فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے
پشاور سے مزید