کراچی( اسٹاف رپورٹر) ا پاکستان کی انٹرنیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس کھلاڑی حور فواد کو پی ایس ایل ہمارے ہیروز ایوارڈ دیاگیا،قومی جونیئر نمبر ون کو پی سی بی نے بہترین اہلیت کی بنیاد پر نامزد کیا منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لیگ کے پہلے میچ کے دوران ایوارڈ دیا گیا،حور فواد نے نو برس کی عمر میں سندھ میں گولڈ میڈل حاصل کیا 11 سال کی عمر میں کراچی ویمن چیمپئن بنیں۔ حور فواد نے متعدد انٹرنیشنل جونیئر مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔