• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان بہاولپور سمیت کسی جگہ آٹے کی کوئی قلت نہیں، محکمہ خوراک

ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عدنان بدر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے سرکاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے اس سلسلے میں متبادل فلور ملز سے آٹا کی سپلائی مکمل کرلی گئی ہے ملتان اور بہاولپور سمیت کسی جگہ آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف پوائنٹس کا دورہ کرنے کے دوران سپلائی چیک کرتے ہوئے کیا۔عدنان بدر کا کہنا تھا کہ بہاولپور اور ملتان کی فلور ملز نے سپلائی میں مزید اضافہ کردیا ہے جبکہ ملتان ڈویژن میں 63 فلور ملز نے 1 لاکھ 20 ہزار بیگ فراہم کیا اسی طرح 12 سو سے زائد دکانوں اور 60 سیل پوائنٹس پر آٹا فراہم کیا گیاجبکہ بہاولپور کے 200 سے زائد سیل پوائنٹس پر 1 لاکھ 40 ہزار بیگ فراہم کیے گئے ہیں۔