• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے لیاقت باغ میں جلسہ کیلئے اجازت طلب کر لی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کمیشن سے لیاقت باغ میں جلسہ عام کے لئے اجازت طلب کر لی۔ چیف الیکشن کمشنر کے نام جیل سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کی مہم کے اختتام پر لیاقت باغ میں اپنے آخری جلسہ عام کی اجازت دی جائے۔ اڈیالہ جیل سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار عوامی مسلم لیگ کا سربراہ ہے جسے قلم دوات کا نشان الاٹ ہوا ہے درخواست گزار متعدد مرتبہ الیکشن لڑ کر منتخب ہوچکا ہے 13مارچ کو الیکشن مہم کے اختتام سے قبل لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت دی جائے جس کے لئے دوسری مرتبہ جیل سے آپ کو خط لکھ رہا ہوں تاکہ میری التجا کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید