اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین تحریک تحفظ حقوق چترال پیر مختار نبی اور پٹرن انچیف شہزادہ سراج الملک نےچترال کے بنیادی حقوق کے لیے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتال کیمپ چترال کی ضلعی انتظامیہ اور مشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام کی یقین دہانی پر ختم کیا جارہا ہے۔جمعرات کو مشیر وزیراعظم سے ملاقات میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائیگا۔