کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے فلپ مورس پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہےٹیکس میں اضافہ غیر قانونی سگریٹ مینوفیکچچرزکو بے پناہ فائدہ پہنچانے اور حکومتی محصولات میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا،اس اقدام سے ٹیکس ادا کرنے والے سگریٹ مینوفیکچچرز کی فروخت میں کمی اور غیر قانونی / ٹیکس نا دہندہ کمپنیوں کیبزنس میں اضافہ ہوگا جس سے ماضی کی طرح محصولات میں اضافہ ہونے کے بجائے واضح کمی آنے کا امکان ہے۔