• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف آج ترکی روانہ ہونگے، طیب اردگان سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) وزیر اعظم شہباز شریف آج زلزلہ زدہ ملک ترکیے اور شام روانہ ہونگے جہاں وہ پاکستانی عوام کی طرف سے ترکیہ اور شام سے تعزیت کا اظہار کریں گے وزیر اعظم پہنچتے ہی ترکیہ کے صدر طیب اردگان سے ملاقات کریں گے ترکیہ اور شام میں زلزے کی وجہ سے شدید تباہی ہوئی ہے اور 37 ہزار سے زائد افرد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ترکیہ کے صدر سے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بات کریں گے۔ زرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور طیب اردگا ن ترکیہ کے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ شہباز شریف نے زلزلےکے تین دن بعد ترکیہ کے دورے کا ارادہ کیا تھا مگر بعد میں اسے ملتوی کردیا گیا اور امدادی سرگرمیوں میں تیزی کے حوالے کئی ایک اقدامات کئے۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے ترکیہ کے صدر طیب اردگان سے فون پر بات کرکے ان سے زلزلے پر تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے تعزیت بھی کی ہے۔ قبل ازیں شہباز شریف نے ترک سفارتخانے جاکر ترکیہ سے زلزلے کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 
اہم خبریں سے مزید