• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے آئی اے ای اے وفد کی ملاقات، موسمیاتی بحران پر عالمی ادارے کا تعاون درکار ہے، شہباز شریف

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پرموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، پانی، توانائی اور غذائی تحفظ جیسے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے فصلوں کی زیادہ پیداوار اور خشک سالی کیخلاف مزاحمت کرنے والی فصلوں کی اقسام پر تحقیق کے سلسلے میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے ) کیساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے ، آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل نے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔وزیراعظم سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے ملاقات کی رافیل ماریانو گروسی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے آئی اے ای اے اور پاکستان کے درمیان صحت، زراعت، صنعت، جوہری ادویات اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں میں جاری تعاون کو سراہا۔وزیر اعظم نے ایجنسی کے مختلف منصوبوں اور پروگراموں کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایجنسی کے کام میں مہارت اور تکنیکی معاونت کے وصول کنندہ اور فراہم کنندہ کے طور پاپنے تعاون کو وسعت دینے کیلئے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید