پشاور( کرائم رپورٹر) حیات آباد میں ڈاکٹرنے پاکستانی نژاد امریکی کم عمر سالی کو زبردستی ہوس کا نشانہ بناڈالا پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ۔مسماۃ ( م) سکنہ حیات آباد نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا بھائی اور بہن کسی کام کی غر ض سے باہر گئے تھے جبکہ اس کا دوسرا بھائی کمرے میں محو خواب تھا اس دوران اسکا بہنوئی ڈاکٹر اس کے گھر آیا اوراسے پکڑ کر کمرے میں لے گیا اورزبردستی اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور لڑکی کو میڈیکل کے لئے بھیج دیا۔