• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب کا بہاولپور کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال کا گذشتہ روزضلع بہاولپور میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں خیر پور ٹامیوالی و یزمان اور دیہی مراکز صحت لال سونہارا و ڈیرہ بکھا کا دورہ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خیرپور ٹامیوالی اور دیہی مراکز صحت لال سونہارا و ڈیرہ بکھا پر صفائی اور سروس ڈیلیوری پر اطمینان کا اظہار جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان میں ناقص کارکردگی پر ایم ایس ڈاکٹر نیاز احمد کی سرزنش کی انہوں نے دورہ کے دوران اسٹاف کی حاضری، صفائی کی صورتحال،ہسپتالوں اور مراکز صحت پر ادویات کی دستیابی و فراہمی اور سروس ڈیلیوری کو چیک کیا۔
ملتان سے مزید