• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

… پہلا قانون فطرت…

٭…اگر کھیت میں’’ دانہ‘‘ نہ ڈالا جائے تو قدرت اسے ’’گھاس پھوس‘‘ سے بھر دیتی ہے ۔

٭…اسی طرح اگر’’دماغ ‘‘کو اچھی فکروں’’سے نہ بھرا جائے تو ’’کچھ فکرے‘‘ اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔

٭…یعنی اس میں صرف ’’الٹے سیدھے ‘‘خیالات آتے ہیں اور وہ ’’شیطان کا گھر‘‘بن جاتا ہے۔

…دوسرا قانون فطرت…

٭…جس کے پاس ’’جو کچھ‘‘ ہوتا ہے وہ’’ وہی کچھ‘‘ بانٹتا ہے۔

٭…خوش مزاج انسان ’’خوشیاں ‘‘بانٹتا ہے۔

٭…غمزدہ انسان ’’غم ‘‘بانٹتا ہے۔

٭…عالم ’’علم‘‘ بانٹتا ہے۔

٭…پرامن انسان ’’امن و سکون‘‘ بانٹتا ہے۔

٭…دیندار انسان ’’دین‘‘ بانٹتا ہے۔

٭…خوف زدہ انسان ’’خوف‘‘ بانٹتا ہے۔

٭…مثبت اور تعمیری انسان موٹیویشن دیتا ہے ۔

٭…اسی طرح سیاہ دل و متعصب انسان ’’تعصب و نفرت‘‘ بانٹتا ہے۔

…تیسرا قانون فطرت…

آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے ’’ہضم‘‘ کرنا سیکھیں، اس لئے کہ:

٭…کھانا ہضم نہ ہونے پر’’بیماریاں‘‘ پیدا ہوتی ہیں۔

٭…مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں’’ریاکاری‘‘ بڑھتی ہے۔

٭…بات ہضم نہ ہونے پر ’’چغلی‘‘ اور ’’غیبت ‘‘بڑھتی ہے۔

٭…تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں ’’غرور‘‘ میں اضافہ ہوتا ہے۔

٭…مذمت کے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے ’’دشمنی ‘‘بڑھتی ہے۔

٭…غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں ’’مایوسی‘‘ بڑھتی ہے۔