ماؤنٹ مانگنوئی (جنگ نیوز) انگلینڈ نے بیز بال کرکٹ اسٹائل جاری رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز 58.2اوورز میں نو وکٹوں پر 325رنز بنا کر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ اس اننگز میں48 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ہیری بروک نے81 گیندوں پر 89رنز بنائے۔ بین ڈکیٹ نے 68 گیندوں پر 84رنز اسکور کیے، اولی پوپ42 اور بین فوکس 38رنزبنانے میں کامیاب رہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ جواب میں ہوم ٹیم نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 37 رنز پر تین وکٹ گنوادیے تھے۔ ٹام لیتھم ایک، کین ولیم سن چھ اور ہینری نکولس چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈیون کانوے 17 اور نیل ویگنر چار رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ دو جیمز اینڈرسن اور ایک اولی رابنسن کےنام رہا۔