لاہور،گوجرہ(نیوز رپورٹر،نامہ نگار)ہمارے حکمران بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ ہیں،ملکی قرضے ادا کرنے کے لئے بنی گالا ،بلاول ہاؤس جاتی ا عمرا بیچنا چاہئے،حکمران بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ،غیرت مند قوم کو غلام بنایا،وزیراعظم استعفیٰ دیں،اپنی جا ئیدادیں قومی خزانے میں جمع کرائیں، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سابق سینیٹر مولانا سراج الحق نےجماعت اسلامی گوجرہ کے زیر اہتمام تھانہ سٹی روڈ پرمہنگائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف اور عالمی مالیتی اداروں کے غلام ہیں، وزیراعظم استعفیٰ دیں، غیرت مند قوم کو ہمارے حکمرانوں نے غلام بنایا، ترکیہ کے صدر نے اپنی جائیدادیں خزانے میں جمع کرائیں ،ہمارے حکمرانوں نے زلزلہ سیلاب میں بھی نہیں کچھ دیا،دنیاکو خوف ہے دیانتدار حکومت آئی تو یہ ملک ہمارا غلام نہیں رہے گا،یہ ہمیشہ پاکستان میں میر جعفر صادق کومسلط کرتے ہیں ان چور جماعتوں کا حساب صرف عوام ہی کرسکتی ہے۔