• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب قوانین میں تبدیلی کا کیس جلد ختم کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی/جنگ نیوز)چیف جسٹس سپریم کورٹ نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب قوانین میں تبدیلی کا کیس جلد ختم کرنا چاہتے ہیں، بہت سے غور طلب اہم معاملات کی سماعت کرینگے، عدالت خود کو 2022 کی نیب ترامیم تک ہی محدود رکھے گی، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت کے موقع پر وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نےدلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی درخواست میں درست انداز میں حقائق نہیں بتائے گئے۔ پٹیشنر کو نیب ترامیم کا آئین کی شقوں سے تصادم کے متعلق بتانا تھا لیکن عمران خان کی درخواست میں مجموعی طور پر 47 قانونی سوالات ہیں۔جن میں صرف 4 میں نیب ترامیم کے ساتھ آئین کی شقوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔نیب ترامیم کی درخواست میں 21 قانونی سوالات دراصل سوالات ہی نہیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید