• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اسٹیم فیشل‘‘ جلد کی خشکی ختم کریں اور بنائیں نرم و ملائم

سردی کا موسم ہو یا گرمی کا جلد کا خیال رکھنا دونوں موسم میں بہت ضروری ہے، لیکن دونوں موسم کے فیشل مختلف قسم کے ہوتے ہیں۔ چوں کہ آج کل موسم تھوڑا ٹھنڈا ہے، ایسے میں جلد خشک اور کھردری ہو جاتی ہے، چاہے کوئی بھی موئسچرائزنگ کریم لگا لیں یا کسی بھی قسم کا فیشل کرلیں جلد پر تازگی و شادابی نہیں آتی لیکن اسٹیم فیشل آپ کی اس پریشانی کو ختم کرسکتا ہے، کیوں کہ اسٹیم لینے سے آپ کی جلد نہ صرف نرم وملائم ہو جائے گی بلکہ مساموں کے اندر موجود گر دوغبار بھی صاف ہو جائے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ چہرے کی اندرونی سطحوں پر موجود خشکی کے انزائمز بھی ختم ہو جائیں گے۔

اسٹیم فیشل کرنے کا طر یقہ یہ ہے کہ چار گلاس پانی میں ایک کھانے کا چمچہ عر ق گلاب، آدھا کھانے کا چمچہ لیموں کا رس ڈال کر اچھی طر ح مکس کرلیں، پھر اس میں کھانے کا آدھا چمچہ ناریل کا تیل شامل کرلیں اور دو منٹ تک پکائیں۔ اب اس پانی کو ایک بڑے پیالے میں ڈال لیں۔

یاد رہےکہ فیشل کرنےسے قبل چہرہ اچھی طرح کسی بھی اچھے فیس واش سے دھو کر خشک کرلیں، پھر تولیے کو بالوں پر ڈھانپ لیں اور بتائے گئے طریقے سے بھاپ لیں۔ اس کے بعد آپ ایک ٹشو کی مدد سے چہرے کو صاف کریں۔ بعدازاں بھاپ والے پانی میں تھوڑا سا نمک شامل کریں اور اس کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگالیں۔ خشک ہوجائے تو چہرے کو سادے پانی سےدھو لیں۔ ایک مرتبہ کرکے تو دکھیں نتائج سے خود بھی حیران رہ جائیں گی۔