• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے آئین کی حکمرانی کیلئے 3 بار وزارت عظمیٰ قربان کی

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ لائرز فورم خیبر پختونخوا کے صوبائی سرپرست اعلیٰ بابائے وکلا عالم زیب خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی ہی سے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے اور عوام کے مسائل بھی حل کئے جا سکتے ہیں۔ مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی طرف سے آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے تین بار وزارت عظمیٰ قربان کی گئی انہیں جیل بھی جانا پڑا اور جلاوطن بھی ہونا پڑا جبکہ عمران نیازی آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ججز پر الزامات لگائے جا رہے ہیں اور اداروں پر الزامات لگائے جارہے ہیں۔ بیرونی ایجنڈے کے مطابق فارن فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلایا جارہا ہے۔ عالم زیبخان ایڈوکیٹ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے دور حکومت میں کشمیر بھارت کے حوالہ کیا گیا چوروں لٹیروں اور مافیاکی سرپرستی کی گئی اربوں روپے لوٹنے والوں کا احتساب کرنے کی بجائے لٹیروں کو این آر او دے دیا گیا۔ میاں محمد نواز شریف کی لانگ مارچ سے عدلیہ بحال ہوئی۔ میاں محمد نواز شریف عوام کی حمایت سے تین بار وزیراعظم بنے جبکہ عمران نیازی دھاندلی کے ذریعے مسلط ہوئے۔ عمران نیازی جن کی مدد سے اقتدار میں آئے ان کی سرپرستی سے محروم ہونے پر عمران نیازی کا بوریا بستر گول ہو گیا۔
پشاور سے مزید