اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سابق وزیر شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ اگست 2021 میں افغان طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اراکین کو ملک میں دوبارہ آباد کرنا چاہتے تھے، جنرل (ر) فیض حمید نے طالبان سے نہیں ،افغان حکومت سے بات چیت کے لیے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ایک انٹرویو کے دوران شیریں مزاری نے کہا کہ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ نے ایک موقع پر (طالبان کا)معاملہ اٹھایا، اس وقت جنرل فیض بھی موجود تھے کہ کالعدم ٹی ٹی پی میں پاکستانی قومیت والے خاندان بھی ہیں جو ملک واپس آنا چاہتے ہیں۔