• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سب سے کرپٹ ادارہ، اسے ختم کئے بغیر حکومت نہیں چلے گی، شاہد خاقان

کراچی (نیوز ایجنسی) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، اسے ختم کئے بغیر حکومت نہیں چل سکتی، (ن) لیگ سے کوئی معاملات نہیں، نواز شریف میرے لیڈر ہیں،(ن)لیگ کے بعد سیدھا گھر جاوں گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین جمہوری حکومتیں گزرنے کے باوجود نیب قائم ہے، حکومتی اہلکار اختیارات کے استعمال سے گھبراتے ہیں، آج جو بدحالی ہے اس کی وجہ یہ نیب کا ادارہ ہے، آج لوگ سوال کررہے ہیں کہ ملک کے حالات ایسے کیوں ہیں، جو ظلم نیب نے کیا اس کے حقائق بھی عوام کے سامنے آئیں، نیب صرف سیاسی انتقام کیلیے بنایا گیا تھا، سابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو ان سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔

اہم خبریں سے مزید