کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت میں ہونے والی ملاقات میں شاہد خاقان عباسی اور مصطفیٰ کمال کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ آپ کو دیکھ کر بہت تھوڑی امید ہوتی ہے، آپ پر کونسا ریفرنس ہے؟ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میرے اوپر ایسا کیس ہے کہ بندہ قتل کرنے کا الزام ہو وہ سامنے گھوم رہا ہو۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سارے کیس ہی ایسے ہیں، میں تو حیران ہوگیا، آج سابق آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری بھی ملے، اوپنلی جو کرپٹ ہو وہ یہاں نظر نہیں آتے، جن لوگوں نے کام کیے وہ در بدر گھوم رہے ہیں۔