• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاریوں سے ملکی معاشی حالات بہتر نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گرفتاریوں سے ملکی معاشی حالات بہتر نہیں ہوسکتے مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکہا کہ دہشت گردی کا پھر اُٹھانا سیاسی جماعتوں کی ناکامی ہے ۔ لشکری رئیسانی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت نے جمہوری نظام میں عدم استحکام پیدا کیا۔تفصیلات کے مطابق گرشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی نظام میں وہ اہلیت نہیں رہی کہ ملک کے مسائل حل ہوں ، کمیشن بنا دیں جو فیصلہ کرے کہ کون ان حالات کا ذمہ دار ہے، ہم سب ان حالات کے ذمے دار ہیں۔(ن )لیگی رہنما نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کا افسوس ناک واقعہ ہوا، پہلے بھی ملک کو ان حالات کا سامنا تھا جن کا مقابلہ کیا گیا ، اب بھی ان حالات کا سامنا کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید