• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سبزیوں ، پھلوں اور زندہ مرغی کی قیمتیں بے لگام، شہری پریشان

پشاور (وقائع نگار ) صوبائی دارلحکومت پشاور میں سبزیوں، پھلوں اور زندہ مرغی قیمتیں بے لگا ہوگئی شہر کے مختلف بازارو ں میں دکاندار من پسند قیمتیں لگا کر شہریوں کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنے لگے مہنگائی کے باعث شہری پہلے ہی مختلف مسائل کا شکار ہے شہریوں نے اس حوالے سے متعلقہ انتظامیہ سے نوٹس لیکر نرخ نامہ پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے شہر کے مختلف بازارں میں نرخ نامہ کے مطابق مالٹا 360کے بجائے 380اور 400تک فی درجن،کیلا نرخ نامہ کے مطابق 100سے 210روپے جبکہ 230تک فروخت ہونے لگا اسی طرح دیگر موسمی پھلوں کو بھی زائد قیمتوں پر فروخت کیا جانے لگا جبکہ سبزیاں کی قیمتوں میں بھی خود ساختہ قیمتوں پر فروخت ہونے لگی جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم متعلقہ حکام قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دینے لگے ہبں اسی طرح مرغی کی قیمتیں بھی کئی روز کے دوران اسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور زندہ مرغی کی قیمت 440روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
پشاور سے مزید