• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ایک فتح کے بعد کنگز کے عامر انجرڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ میں اپنا پانچواں میچ کھیلنے کراچی سے ملتان پہنچ گئی ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر بدستور کراچی میں ہیں اور گروئن انجری کا شکار ہیں۔ لاہور قلندرز کے خلاف67رنز کی فتح والے میچ میں عامر نے دو اوورز میں12رنز دے کرایک وکٹ حاصل کی۔ وہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہیں مکمل فٹ ہونے کے لئے کم از کم ایک ہفتہ درکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ ان کی انجری کو خفیہ رکھ رہی ہے اور کوشش کررہی ہے کہ وہ جلد فٹ ہوکر ایکشن میں آئیں۔ دوسری جانب سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ دیکھا ۔ میچ کے بعد وہ توجہ کا مرکز بن گئے اور گراونڈ میں کھلاڑیوں سے بغل گیر ہوئے۔ انہوں نے کراچی کنگز کی جیت پر کہا ہے کہ کراچی کے لیے یہ جیت بہت ضروری تھی۔ لاہور کے خلاف ٹیم اچھا میچ جیتی ہے۔ پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کو رہنا چاہیے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ابھی ٹورنامنٹ ہونے دیں، پھر سب کی کارکردگی دیکھیں گے۔ ایک میچ پر کسی نوجوان کو نہ چڑھایا کریں۔ توقعات کا پریشر آجاتا ہے ۔ ٹورنامنٹ کے بعد پتہ چلے گا کہ کون کون سے کھلاڑی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

اسپورٹس سے مزید