پشاور ( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنرپشاورشاہ فہد نے گرشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پرکام شروع کردیا ہے شاہ فہد گریڈ 18 کے پی اے ایس (پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس) آفیسر ہیں اور ان کا تعلق (39th Common) سے ہے ۔ اس سے پہلے وہ ڈپٹی کمشنر خیبر، ڈپٹی کمشنر کرم،ڈپٹی کمشنر ہنگو سمیت دیگر اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنرپشاورشاہ فہد کا کہنا ہے کہ کمشنر پشاورکی قیادت میں پشاور کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کوشش جاری رہیں گی اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا