• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کو ہتھیار فراہم کرنے کا امریکی الزام مسترد کرتے ہیں، چین

بیجنگ(اے ایف پی) بیجنگ نے سختی سےاس بات کی تردید کی ہے کہ وہ روس کو مہلک ہتھیار فراہم کررہا ہے جبکہ چین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ بات چیت کے ذریعے کیا جانا چاہئے۔ اتوار کو امریکی سیکریٹری اینٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ امریکا کے پاس اطلاعات موجود ہیں کہ چین روس کو مہلک ہتھیا فراہم کرسکتا ہے۔ چین کا کہنا تھا کہ یہ چین نہیں بلکہ امریکا ہے جو روس یوکرین جنگ میں جدید ہتھیار فراہم کررہا ہےاور روس یوکرین جنگ کو ہوا دے رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے پیر کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا ان حالات میں الزام تراشیوں کے بجائے روس یوکرین جنگ میں اپنا کردار دیکھے اور گمراہ کن اطلاعات پھیلانے سے گریز کرے۔
اہم خبریں سے مزید