• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج، اسد عمر و دیگر کو عدالت میں پیشی کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان وغیرہ کے خلاف الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں شریک ملزمان کو آج طلب کرلیا،21اکتوبر 2022کو تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ نمبر 143 میں عدالت کی جانب سے عمران خان کے شریک ملزمان اسدعمر، علی نواز اعوان کے علاوہ تنویر حسین، چوہدری ناصر گجر، ملک ساجد محمود، بہادر، عامرمسعود، جمشید محبوب اور اسدفاروق کوعدالت کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کردیاگیاہے،آج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس حسن سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ عدالت نے مذکودہ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر رکھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید