• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا زرنش خان شوبز اندسٹری کو خیر باد کہہ دیں گی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ زرنش خان نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے عمرے کا تجربہ اور اپنے احساسات بیان کئے، انہوں نے لکھا کہ یہاں آکر اندازہ ہوتا ہے ہم کتنے بھٹکے ہوئے ہیں، کیا مقصد ہے دنیا میں آنے کا، کیا فرائض ہیں سب بھولے بیٹھے ہیں، نہ اخلاقیات ، نہ انسانیت، نہ اصول، نہ احساس اور نہ خیال، بس دنیا کی ہی دوڑ میں ہیں سب، کاش کہ ہم سب کو خاص طور پر مجھے اللہ پاک ہمیں ہمیشہ کے لئے ہدایت دے دیں۔ آمین‘۔

اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ہم سب کو بار بار اپنے گھر آنے کی مہلت دیں۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل شب معراج کے موقع پر سوشل میڈیا پر عمرے کے دوران لی گئی تصاویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے عمرے کی ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ صرف سنا تھا اب دیکھ کر محسوس بھی کرلیا۔ واقعی ایسا منظر دنیا میں ہے ہی نہیں۔













انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام پرانی تصاویر ڈیلیٹ کر دیں، زرنش خان کے ساتھی فنکار اور پرستار ایک جانب انہیں عمرے کی مبارک باد دیتے ہوئے استقامت کی دعائیں دے رہے ہیں تو دوسری جانب یہ کچھ پرستار اندازہ لگا رہے ہیں کہ اب اداکارہ ڈانس ویڈیوز نہیں بنائیں گی اور شوبز انڈسٹری کو بھی خیرباد کہہ دیں گی۔

خیال رہے کہ زرنش خان نے اعتبار، سن یارا، جو تو چاہے اور عشق زہے نصیب جیسے ہٹ ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید